La Fabrique aux Gourmandises
82 Rue de l'Amiral Mouchez, 75014 Paris
Wed-Sun: 7 AM - 8 PM
+33 1 45 88 53 13
Critic Rating
Member Rating
Price Level
$
Our Review
دراصل میں نے اپنا روزا ان کے کروسینٹ اور پین چاکلیٹ سے افطارا تھا۔ کروسینٹ کافی خشک تھا حالانکہ میں نے اس کو مائکروویو کیا تھا۔ کچھ حصوں میں سخت تھا لیکن آخر میں کروسینٹ تو تھا تو پھر بھی مزے کا تھا، بس میں امید کر رہا تھا کہ وہ اور نرم ہوتا اور اس میں مکھن کا مزید ذائقہ ہوتا۔ اب ہم جاتے ہیں پین چاکلیٹ کی طرف۔ میں آپ سب کو اس کے بارے میں کیا بتاؤں؟ اس کی انہوکی چاکلیٹ فلنگ نے میرا دل باغ باغ کردیا، یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے بس بہت بھوک لگ رہی تھی۔ میں صحیح سے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا لیکن اس کی چاکلیٹ کے بارے میں کچھ الگ تھا، مجھے یہ محسوس ہوا کہ وہ مزید میٹھی اور کریمی تھی۔ ایک غیر متوازن جائزہ لیکن پاکستان کی اقتصادی عدم مساوات جتنا غیر متوازن پھر بھی نہیں۔ میں اس بیکری کو آٹھ میں سے دس دینا چھتا ہوں اور میرے خیال میں ایسی اور بیکریاں سٹی یونیورسٹی کے قریب ہونی چاہئے ہیں۔
Zuhair Khalid
Reviewed on March 7, 2025